14 جنوری 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |

صدر ٹرمپ نے اہم امور پر بات چیت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے قائم مقام چیئرمین کو نیو یارک طلب کر لیا

آج دن بھر پاکستان میں جو کچھ ھوا اہم خبروں کی جھلکیاں

آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟

14 جنوری 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |

🔴 (1) وفاقی کابینہ نے 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دے دی، 1.4 کھرب روپے کی بچت ہوگی، بجلی 11 روپے سستی ہونے کا امکان

🔴 (2) آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدے بڑی کامیابی، قومی خزانے کی بچت، گردشی قرضہ ختم اور بجلی کی قیمت کم ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف

🔴 (3) عوام اور فوج کے درمیان خلیج کا جھوٹا بیانیہ باہرسے مخصوص ایجنڈے پر چلایا جاتا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

🔴 (4) 9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس میں جانا سکیورٹی بریچ تھا، کیا ان واقعات میں کسی فوجی افسر کا ٹرائل ہوا؟ سپریم کورٹ

🔴 (5) بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت آنے سے انکار کیا، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری

🔴 (6) میں نے کہا تھا جب میرے وکلا آئیں تو میں آجاؤں گا: عمران خان کا 190 ملین پاؤنڈ کی سماعت پر ردعمل

🔴 (7) پی ٹی آئی ارکان کا قومی اسمبلی، سینیٹ اور پنجاب اسمبلی میں اوووووووو اوووووو کی آوازیں لگاکر احتجاج

🔴 (8) مجھے ’اوووو‘ والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں، پارٹی کہے تو گیدڑ بن جائیں گے، شیر افضل مروت

🔴 (9) سینیٹ اجلاس: پی آئی اے تباہ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات ہوں گی، احسن اقبال

🔴 (10) اگر دینی مدارس نہ ہوتے نظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا: مولانا فضل الرحمان

🔴 (11) پاکستان اور بنگلہ دیشی عسکری قیادت کا شراکت داری کو بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کا اعادہ

🔴 (12) بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں

🔴 (13) بیرون ملک میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلیے بھی پاکستانی طالب علموں کے لیے ایم ڈی کیٹ لازمی قرار

🔴 (14) وائٹ ہاؤس نے ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے وزیراعظم کے خط کا جواب کیوں نہیں دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ

🔴 (15) نوشہرہ: بینک میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو پونے 2 کروڑ اور کئی کلو سونا لے اڑے

🔴 (16) سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

🔴 (17) پاکستان جون کے اوائل تک یوآن پر مبنی پانڈا بانڈ جاری کرے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

🔴 (18) سیکورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز، 8 خوارج ہلاک

🔴 (19) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

🔴 (20) ہر جگہ وی آئی پی پروٹوکول نہیں مل سکتا، اے ٹی سی جج برہم، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور

🔴 (21) ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتا، کانپتے ہوئے دیکھا: عدالتوں سے اعتبار اٹھ گیا، بشریٰ بی بی کا جج سے مکالمہ

🔴 (22) کوئٹہ: سنجدی کی کوئلہ کان میں سرچ آپریشن مکمل، تمام 12 لاشیں نکال لی گئیں

🔴 (23) کراچی: فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کردی گئی

🔴 (24) کراچی: گینگ وار ملزم عزیر بلوچ پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل کیس سے بری

🔴 (25) فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہوگئی

🔴 (26) تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا

🔴 (27) بیرون ممالک ملازمتوں پر جانے والے افراد کو آف لوڈ کرنیکی شکایات بڑھ گئیں

🔴 (28) پشاور ہائیکورٹ: سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد

🔴 (29) لاہور؛ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بھائی سے گولی چلنے سے بھائی جاں بحق

🔴 (30) پنجاب: جنگلی جانوروں پر تشدد سمیت دیگر جرائم پر کارروائی کے لیے الگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

🔴 (31) وزیراعظم نے پی آئی اے کی پیرس کی پروازوں کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا

🔴 (32) چیف جسٹس سے سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں کی ملاقات، مطالبات قبول

🔴 (33) پارا چنار جانے والے 45 میں سے 20 ٹرکوں کو کلیئرنس نہ مل سکی

🔴 (34) لوئر کرم میں اب تک 4 بنکرز کو انتظامیہ نے بارود سے مسمار کردیا ہے، حکام

🔴 (35) لاس اینجلس سے ایک سو کلومیٹر دور وینٹورا کاؤنٹی میں ایک اور آگ بھڑک اٹھی

🔴 (36) لاس اینجلس میں 7 جنوری کو بھڑکنے والی آگ تاحال قابو میں نہ آسکی

🔴 (37) لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ

🔴 (38) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ

🔴 (39) فیصل آباد چلڈرن اسپتال میں زیادتی کیس میں نیا موڑ، خاتون نے سر میں گلدستہ مار کر خود کو زخمی کیا

🔴 (40) شرجیل میمن کا کراچی میں رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کا اعلان

🔴 (41) پنجاب: اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق

……………………………………..

13 جنوری 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں | اس پوسٹ کو آگے فارورڈ کیجئے 👏

🔴 (1) پیچھے نہیں ہٹیں گے، بدامنی کی ہر کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، آرمی چیف

🔴 (2) دہشت گردوں کی ہماری سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جنرل عاصم منیر

🔴 (3) بلوچستان: سیکورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں آپریشن، 27 دہشت گرد جہنم واصل، آئی ایس پی آر

🔴 (4) عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر

🔴 (5) قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن ارکان کا اوووووووووو، اوووووو کی آوازیں نکال کر احتجاج

🔴 (6) جب تک مسلمانوں کی قیادت علما کے ہاتھ میں تھی امت جڑی ہوئی تھی: مولانا فضل الرحمان

🔴 (7) گوادر اور کوئٹہ کے دورے پر لاپتہ افراد کے کیسز نے ہلا کر رکھ دیا، چیف جسٹس

🔴 (😎 دفتر خارجہ کا برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کیخلاف نسل پرستانہ، اسلاموفوبیا پر مبنی تبصروں پر اظہار مذمت

🔴 (9) رواں سال 179,210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہو گیا

🔴 (10) سینیٹ اجلاس منگل کو شام 4 بجے ہوگا، 13 نکاتی ایجنڈا جاری

🔴 (11) حکومت ہر ملبہ عمران اور بشریٰ بی بی پر ڈالتی ہے، رہنما تحریک انصاف

🔴 (12) پی ایس ایل 10 ڈرافٹنگ: وارنر کنگز، ڈیرل مچل قلندرز اور کیڈمور زلمی کو پیارے

🔴 (13) پی ایس ایل 10 میں سرفراز احمد کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا

🔴 (14) پی ایس ایل کے 10 سال: فین چوائس ایوارڈ بابراعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان کے نام

🔴 (15) پارٹی کے خلاف بیان بازی، شوکاز نوٹس جاری، شیر افضل کا میڈیا سے وقتی دوری کا اعلان

🔴 (16) لاس اینجلس: آتشزدگی سے ہلاکتیں 24 ہوگئیں، صرف 11 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا

🔴 (17) ’ہمیں قدرت کے رحم کی ضرورت ہے‘، امریکی فائربریگیڈ حکام نے بے بسی کا اظہار کردیا

🔴 (18) فیکٹ چیک: فائر فائٹنگ طیارہ حادثے کی ویڈیو کا لاس اینجلس کی آگ سے کوئی تعلق نہیں، ماہرین

🔴 (19) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جمعے تک پھر مؤخر

🔴 (20) جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ نہیں، بیرسٹر گوہر

🔴 (21) القادر ٹرسٹ بھونڈا کیس ہے جس میں عمران خان نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، پی ٹی آئی قیادت

🔴 (22) کچے کے ڈاکوؤں نے کراچی کے 3 نوجوان کو جھانسہ دیکر اغوا کرلیا، 60 لاکھ تاوان طلب

🔴 (23) حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16 جنوری کو طلب

🔴 (24) مریم نواز کا مستحق افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لیے اسکیم لانے کا اعلان

🔴 (25) وزیر اعلیٰ پنجاب نے 100 افراد کو گھروں کے الاٹمنٹ پیپرز اور چابیاں دے دیں

🔴 (26) کیسز کے تاخیری حربوں میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کررکھی ہے، عطاتارڑ

🔴 (27) دشمن کی حکومت ہو تب بھی نہیں کہوں گی باہر نکلو اور آگ لگادو، مریم نواز

🔴 (28) ایف بی آر کا 6 ارب روپے کی ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

🔴 (29) آرمی ایکٹ میں ذکر کردہ تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہی ہوگا، جسٹس جمال مندوخیل

🔴 (30) سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے پر آ گئی

🔴 (31) رحیم یار خان: 4 شہریوں کو قتل کرنے والے ڈاکوؤں کے فرار کی کوشش ناکام، 2 ہلاک

🔴 (32) کرم: پولیس ٹیموں کے پہنچنے کے باوجود فریقین کا مورچے مسمار کرنے سے انکار

🔴 (33) گزشتہ 5 سالوں کے دوران کل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، وزارت داخلہ

🔴 (34) غ، ز، ہ میں جھڑپوں کے دوران کیپٹن سمیت 5 اسرا_ئیلی فوجی ہلاک، 8 کی حالت تشویشناک، دجالی فوج نے تصدیق کردی

🔴 (35) ملک بھر میں شدید دھند، حد نگاہ صفر مختلف مقامات سے موٹرویز کے سیکشنز بند

🔴 (36) امریکی رکن کانگریس پاکستان کا ’اہم غیر نیٹو اتحادی‘ کا درجہ ختم کرانے کا بل لے آئے

🔴 (37) حکومت کا ایران کے ساتھ نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان

🔴 (38) تحریک انصاف نے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے سنٹرل فنانس بورڈ قائم کردیا

🔴 (39) لاہور: لین دین کے تنازع پر کاریگر نے دکان مالک کو قتل کر کے خودکشی کرلی

🔴 (40) سندھ میں بچوں کی شرح اموات بقیہ صوبوں سے کم ہے مگر تھر میں ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، بلاول

🔴 (41) گوجرانوالہ میں نرالی شادی؛ غیر ملکی کرنسی اور چاندی کی انگوٹھیوں کی بارش

🔴 (42) توشہ خانہ ٹو؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

🔴 (43) سپارکو کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

(رپورٹ: ایڈیٹر عطامحمد محمد اسلم جئدیو اسلام آباد، کراچی)